20 جون 2012 - 19:30

مسجدوں اورمقبوضہ فلسطین کی زمینوں پر صہیونی ریاست کی جارحیت کی لہر کےخلاف بڑےپیمانےپراحتجاج ہورہاہے ۔

ابنا: تحریک جہاد اسلامی فلسطین نےفلسطینی علاقوں اورمسجدوں کی حمایت کےلئے ایک عوامی کمیٹی تشکیل دینےکامطالبہ کیاہے۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے غرب اردن اور اورانیس سواڑتالیس میں مقبوضہ علاقوں کےعوام سےاپیل کی ہےکہ مسجدوں کی حمایت ومدد کےلئےایک کمیٹی تشکیل دیں اورصیہونی حکومت کےجرائم کامقابلہ کریں۔تحریک جہاد اسلامی فلسطین کےاعلامیےمیں آیاہےکہ صیہونی کالونیوں کےباشندے صیہونی فوجیوں کی حمایت ومدد اور یہودی خاخام کی طرف سےاکسائےجانےپر مقبوضہ فلسطین میں مسجدوں پرحملہ کرتےہیں۔صیہونی کالونیوں کےباشندوں نےابھی حال ہی میں اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مشرقی رام اللہ میں ایک مسجد کوآگ لگادی ۔سن دوہزاربارہ میں صیہونی حکومت کی جانب سےایسےکئی حملےہوئےہيں جبکہ سن دوہزارگیارہ میں صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں بیس مسجدیں تباہ کردیں یاان میں آگ لگادی ۔مسجدوں کوویران کرنے اوران کی توہین کرنے کےسلسلےمیں صیہونی حکومت کےجرائم ادیان الہی کامقابلہ کرنے اوراللہ کےبندوں کوعبادت سےروکنےکےسلسلےمیں اس کی نسل پرستانہ پالیسی کاثبوت ہيں۔صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں اپنےغاصبانہ قبضےکومضبوط بنانےکےلئے اس علاقےکوصیہونی رنگ دینےکی کوشش کررہی ہے۔فلسطینیوں کےمقدس مقامات اوراسلامی عمارتوں کوتباہ کرنااورڈھاناصیہونی حکومت کےایجنڈےمیں شامل ہے ، صیہونی حکومت انیس سواڑتالیس سےاب تک ہزاروں مسجدیں شہیدکرچکی ہے جواس کےجرائم کاایک حصہ ہے ۔صیہونی حکومت ،مسجدوں کوشہیدکرنےکےساتھ ہی ان مکانوں کودوسرےکاموں کےلئےاستعمال کرتی ہے اورانھیں یہودیوں کی عبادتگاہ کنیسہ میں تبدیل کردیتی ہے۔صیہونی حکومت جو فلسطینی عوام کی اسلامی استقامت اور ان کےاسلامی عقائد کوجس میں غاصب اورتسلط پسندطاقتوں کےسامنےگھٹنےٹیکنےکی ممانعت کی گئی ہے، اپنی توسیع پسندانہ اورتسلط پسندانہ پالیسیوں کےسامنے سب سےبڑی رکاوٹ سمجھتی ہے۔اس بنا پرصیہونی حکومت مسجدوں کوشہیدکرکے اوراسلامی عقائد کی توہین کرکے بزعم خود فلسطینی عوام کی استقامت روکناچاہتی ہے۔لیکن فلسطینی عوام نےیہ ثابت کردیاہےکہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین کےسلسلےمیں صیہونی حکومت کےاقدامات کوبرداشت نہيں کریں گے۔مغرب بالخصوص امریکہ کی حمایت سےصیہونی حکومت کےجرائم نےخطرناک رخ اختیارکرلیاہے اورصیہونی حکومت اپنی گستاخیوں سے مقبوضہ فلسطین میں اسلام کےمقدس مقامات کو تباہ کرنےکےلئےاپنےاقدامات تیزکردیئےہيں ۔ان حالات میں عالمی برادری بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کی یہ ذمہ داری ہے کہ ٹھوس قدم اٹھاتےہوئے فلسطینی علاقوں میں مسجدوں اوراسلام کےمقدس مقامات کےخلاف صیہونی حکومت کےتوہین آمیزاورتباہ کن اقدامات کوروکے۔......./169